ایک نیوز:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں آئینی سیاسی اقتصادی مالیاتی بحران شدید ہوگیا ہے،غریب کا کوئی پرسان حال نہیں لوگ باشعور ہوچکے ۔
تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ ڈارکی معاشی پالیسی سےصرف شریف خاندان خوش کیونکہ خاندان نےہی خاندان میں سیاسی عہدےبانٹے۔ٹیکنوکریٹ ہوں یاڈیموکریٹIMFکےبغیرچاره نہیں۔30جون تکIMFکا پتہ لگ جائےگاکہ معیشت ڈوبتی ہےتوملک ڈوبتاہے۔بجٹ پروزیراعظم اوروزیرخزانہ کی تقریرمیں زمین آسمان کافرق ہےسیاسی عدم استحکام تباہی وبربادی لائےگا۔
شیخ رشید نے کہا کہ ڈارنےمعیشت کاجنازہ نکال دیا،شہباز شریف کہتاہےجوڈارکی ٹانگیں کھنچےگااُسےکان سےپکڑکرنکال دوں گا،بلاول کوسیلاب کی تباہی کی امداد کی یاد ایک سال بعدآئی،پاکستان کےتمام معاشی امورکے ماہر کہتے ہیں کہ ڈارناکام ترین وزیرخزانہ ہیں، آنےوالی حکومت کےلیےآگےکھائی ہےپیچھےگھڑاہےBپلان نامعلوم ہے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ ملک میں آئینی سیاسی اقتصادی مالیاتی بحران شدید ہوگیاہے،غریب کاکوئی پرسان حال نہیں لوگ باشعورہوچکے،ترقیاتی فنڈکاووٹ نہیں رہااگرغریب کوووٹ کاحق مل گیاتوسب کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی، حکمرانوں کی آنکھوں پرپردہ پڑچکاہے،زمینی حقائق سےبےخبر ہیں جوفیصلہ کررہےہیں الٹا اُنکےگلےپڑرہاہے۔سیاسی کھچڑی کیسے بن رہی ہے اس کااندازہ لگانا آسان کام نہیں ہے، بلاول نےکہا جس طرح کراچی میں الیکشن جیتےاسی طرح ملک میں جیتیں گے،اسمبلی میں5بندے بل پاس کرتے ہیں اور24کروڑ لوگوں پر مسلط ہو جاتا ہے، ہر آدمی داؤ پےبیٹھا ہےدیکھنایہ ہےکس کاداؤ لگےگایا سب داؤ کی زد میں آئیں گئے۔