ایک نیوز: لاہور کےتھانہ چوہنگ کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران 2ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق ڈولفن فورس نے 2موٹر سائیکل سواروں کو رُکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نے اہلکاروں پر سیدھی فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔
اطلاع ملنے پر ایس ایچ او چوہنگ اور انچارج چوکی شیر شاہ نے ملزمان کو راؤنڈ اپ کیا، ملزمان نے پولیس پارٹی پر دوبارہ فائرنگ کرکے فرار ہونے کو کوشش کی، فائرنگ کے تبادلے میں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ایس ایچ او چوہنگ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت ابوذر اور ابوبکر کے نام سے ہوئی۔ چوہنگ پولیس نے گرفتار ڈاکوؤں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔