اوکاڑہ:6 افراد کےقاتل کو سزائے موت سنادی گئی

Jun 18, 2023 | 08:56 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: اوکاڑہ میں 6 افراد کے قاتل کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج نےسلیم عرف سلیمی کو جرم ثابت ہونےپرموت اورجرمانے کی سزا سنائی۔جرمانے کی عدم ادائیگی پرمجرم کی منقولہ اورغیرمنقولہ جائیداد ضبط کی جائے گی۔

واضح رہے کہ مجرم سلیم عرف سلیمی نے اپنے مخالفین کوقتل کیا تھا۔ مجرم سلیم عرف سلیمی ماچھی ڈکیتی، راہزنی اور قتل کے مقدمات میں ملوث تھا۔

مزیدخبریں