آج موسم کیسارہےگا؟محکمہ موسمیات نےخبردارکردیا

Jun 18, 2023 | 08:31 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے اکثر علاقوں میں آج موسم گرم اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پشاور 41، حیدر آباد، ملتان، بہاولپور، ساہیوال، فیصل آباد، سرگودھا اور اٹک  میں 40، اسلام آباد 39، لاہور، مظفر آباد 38 جبکہ کراچی اور کوئٹہ میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ روز دن بھر شدید گرمی کے بعد شہر قائد کے مختلف علاقوں صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، گلشن اقبال، گرومندر اور بہادرآباد میں ہلکی بارش ہوئی۔

مزیدخبریں