سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر کی اہم ملاقات

Jun 18, 2023 | 06:57 AM

ایک نیوز :سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نےپیرس کے الیزے محل میں فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون سے ملاقات کی،دونوں رہنمائوں نے تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کے فروغ بارے اقدامات کا جائزہ لیا۔
سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق الیزے محل پہنچنے پر فرانسیسی صدر نے شہزادہ محمد بن سلمان کا خیرمقدم کیا، دونوں رہنماؤں نے اپنے اپنے وفود کی موجودگی میں اعلٰی سطح کا اجلاس منعقد کیا، دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور فرانس کے تاریخی اور سٹریٹجک تعلقات اور تمام شعبوں میں انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے علاقائی و بین الاقوامی حالات پر نقطہ نظر اور اس حوالے سے کی جانے والی مشترکہ کوششوں میں تعاون کی حکمت عملی بارے بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر فرانسیسی کابینہ کے وزرا اور اعلٰی عہدے دار بھی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے استقبال کے لیے موجود تھے۔

مزیدخبریں