ایک نیوز :غزہ میں سڑکوں اور گلیوں پر جگہ جگہ گندگی پھیلانے والے گھوڑوں اور گدھا گاڑیوں کے لیے خصوصی ڈائپرز متعارف کرائے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق غزہ میں گھوڑوں اور گدھوں کے لیے خصوصی ‘ڈائپر اسٹائل بیگز’ بنائے گئے ہیں جس سے سڑکوں کو صاف رکھنے میں مدد مل سکے گی۔
غزہ میں میونسپل سینٹری ورکر سحر خطاب کا کہنا ہے کہ تانگہ اور گدھا گاڑی ذرائع آمد و رفت اور سامان کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے میں اہم کردار ادا کرتے ہے لیکن گدھوں اور گھوڑوں کے گوبر سے سڑکوں اور گلیوں کی صفائی ستھرائی ضرور متاثر ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گھوڑے کی گوبر سے نہ صرف گلیوں اور سڑکوں پر گندگی پھیلتی ہے بلکہ اس سے مکھیاں اور کیڑے مکوڑے بھی آتے ہیں۔
سحر خطاب نے مزید کہا کہ یہ ڈائپر بیگز گھوڑوں اور گدھوں دونوں کے لیے تیار کیے گئے ہیں جس سے نہ صرف صفائی ستھرائی کے مسئلے پر قابو پایا جا سکے گا بلکہ اس سے قدرتی کھاد بھی جمع کی جا سکے گی جو کسان استعمال میں لا سکیں گے۔