سعودی وزیرخارجہ کا ایران کا دورہ ،ایرانی صدر سےملاقات

سعودی وزیرخارجہ کا ایران کا دورہ ،ایرانی صدر سےملاقات
کیپشن: سعودی وزیرخارجہ کا ایران کا دورہ ،ایرانی صدر سےملاقات

ایک نیوز :سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات بحال ہونا شروع ہوگئے ،سعودی وزیرخارجہ نے ایران کا تاریخی دورہ کیا ہے، جس میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امورپر تبادلہ خیال ۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزیرخارجہ نے ایران کا تاریخی دورہ کیا ، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی ،ایرانی صدر نے سعودی وزیرخارجہ کو ایران آمد پر خوش آمدید کہا ، سعودی وزیر خارجہ نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا پیغام ایرانی صدر کوپہنچایا ۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نےدو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔سعودی وزیرخارجہ نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے ایرانی صدر کو سعودی عرب کی دعوت دی ، جسے انہوں نے قبول کر لیا۔
سعودی وزیر خارجہ اور ایرانی صدر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں خطے کی ترقی اور خوشحالی کےلئے ملکر کام کرنےکے عزم کا اظہار کیا۔