بپر جوائے :کیٹی بندر، بدین اور سجاول سے نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی

Jun 18, 2023 | 03:32 AM

ایک نیوز :بپر جوائےکے  خطرے کے پیش نظر کیٹی بندر، بدین اور سجاول کے ساحلی علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے لوگوں کی گھروں کو واپسی شروع ہوگئی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹہ کے مطابق کیٹی بندرسمیت دیگرعلاقوں سے 23 ہزار افراد کا انخلا کیا گیا تھا جن کیلئے 11 ریلیف کیمپیں قائم کی گئی تھیں، متاثرین نے اپنے گھروں کی تعمیر دوبارہ شروع کردی۔

انہوں نے بتایا کہ کیٹی بندر میں زندگی معمول پر آنا شروع ہوگئی، جلد ہی ساحل پر ماہیگیروں کو شکار کی اجازت بھی دے دی جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان ٹلنے کے بعد ریلیف کیمپوں میں مقیم افراد کی واپسی کیلئے انتظامیہ ٹرانسپورٹ فراہم کر رہی ہے۔
ڈپٹی کمشنر سجاول کا کہنا تھا کہ ضلع سجاول کے ساحلی علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے افراد واپس اپنی بستیوں میں آنا شروع ہوگئے ہیں، مختلف کیمپوں سے 16ہزار افراد کو آج اپنے اپنے علاقوں میں منتقل کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر بدین کے مطابق ریلیف کیمپس میں موجود 14 ہزار سے زائد افراد کو راشن دے کر واپس روانہ کیا جائے گا، متاثرین کے نقصانات کا اندازہ لگانے کیلئے سروے بھی کیا جائے گا۔

مزیدخبریں