ایک نیوز :صدر ڈاکٹر عارف علوی 9 ستمبر 2023 ء کو اپنی مدت مکمل کرنے کے بعد بھی نئے صدر کے انتخاب تک صدارتی عہدے پر فائز رہیں گے۔
تفصیلات کےمطابق اکتوبر کے پہلے ہفتے یا ستمبر کے اواخر میں عام انتخابات کے انعقاد کی تجویز زیر غور ہے۔قومی اسمبلی 13 اگست کی بجائے چار پانچ روز قبل تحلیل کئے جانے پر بھی مشاورت کا سلسلہ جاری ہے ۔
سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے بھی حکمت عملی مرتب کرنے کا عمل تیز کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے ضروری قانونی اقدامات کئے جا رہے ہیں توایسے میں سوال پیدا ہوتا ہے کہ الیکشن کے دنوں میں صدر پاکستان کون ہوگا ؟تو اس کا جواب ہے کہ الیکشن صدر عارف علوی ہی ہوں گے کیوں نئے صدر کے انتخاب کےلیے چاروں صوبائی اسمبلیوں اور ایوان پارلیمان میں رائے شماری ہوتی ہے جبکہ اس وقت پنجاب اور کے پی میں کوئی اسمبلی ہی نہیں جب تک نئے صدر کا انتخاب نہیں ہوتا عارف علوی ہی صدر رہیں گے ۔
صدر عارف علوی کی الیکشن سے پہلے مدت مکمل ، نیا صدر کون ہوگا ؟
Jun 18, 2023 | 02:56 AM