ایک نیوز:پنجاب کے ڈسٹرکٹ اورتحصیل ہیڈکواٹرزاسپتالوں سے ہومیوپیتھک ڈاکٹرزکی سیٹیں ختم کرنے کے معاملے پر گورنر پنجاب نے محکمہ صحت کو خط لکھ دیا۔
گورنرپنجاب کے جاری کردہ خط میں کہا گیا ہےکہ ڈی ایچ کیو، ٹی ایچ کیو سمیت مختلف اسپتالوں کی سیٹوں کا اشتہارنہیں دیا جارہا۔پنجاب میں افراد متبادل علاج کی سہولت نہ ملنے سے متاثر ہورہے ہیں۔
گورنرپنجاب کے خط میں مزید کہا گیا کہ صوبے میں لوگ بڑی تعداد میں ہومیوپیتھک علاج کراتے ہیں۔محکمہ صحت پنجاب متبادل علاج دے کر لوگوں کی مشکل آسان کرے۔ گورنر ہاوس سے جاری لیٹر میں محکمہ صحت کو ہومیوپیتھک ڈاکٹر کی سیٹوں پر جلد بھرتیاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔