ایک نیوز:لاہور، راولپنڈی، قصور، سیالکوٹ اور فیصل آباد میں2ماہ کے دوران خسرے میں مبتلا بچوں کی تعداد2ہزارسےتجاوز کر گئی۔
اعداد وشمار کے مطابق لاہورمیں 580 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ قصور، سیالکوٹ اور فیصل آباد میں بھی بچوں کی بڑی تعداد متاثر ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور کے بعد سب سے زیادہ 521 کیسز راولپنڈی میں سامنے آئے، حافظ آباد114، جھنگ99، شیخوپورہ میں 72 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ڈائریکٹرای پی آئی کا کہنا ہے کہ متاثرہ 265 یوسیز میں کیسز رسپانس کیا جارہاہے۔
خیال رہے کہ گرمی کے موسم کے دوران بچوں میں ہونے والی بیماری خسرہ ایک وائرل بیماری ہے جو پھیلنے کے سبب بچوں کی بہت بڑی تعداد متاثر کر سکتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق خسرہ پھیلنے والی بیماریوں میں سے ایک ہے جو کھانسی یا چھینک کے جراثیم کے ذریعے دوسروں کو بھی متاثر کرتی ہے، اس بیماری کی شرح بڑوں کے مقابلے میں بچوں میں زیادہ پائی جاتی ہے۔
ماہرین کے مطابق خسرے کی علامات میں چہرے، گردن بازوؤں اور جسم کی بیرونی جِلد کا سرخ ہونا اور چھوٹے چھوٹے بے تحاشا دانوں کا بننا شامل ہے، اس وائرس کا شکار ہونے کے بعد قبض کی شکایت، بھوک کا ختم ہو جانا، بے چینی محسوس ہونا، غنودگی اور بے ہوشی کی سی کیفیت کا ہونا بھی عام بات ہے۔