ایک نیوز:صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کاکہنا ہے کہ الیکشن اکتوبر میں ہوں، ہمارا ابھی کسی پارٹی کے ساتھ الحاق نہیں ہوا۔
استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کا نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بڑے فعال نام ہماری پارٹی میں شامل ہوں گے۔ پی ٹی آئی کا منشور چیئرمین پی ٹی آئی کا ذاتی منشور نہیں تھا، ملک کو سب سے زیادہ استحکام کی ضرورت ہے، اس ہفتے اور اگلے ہفتے مزید لوگ ہماری پارٹی میں شامل ہوں گے، پی ٹی آئی کے بڑے فعال نام ہماری پارٹی میں شامل ہوں گے۔
عبدالعلیم خان کامزید کہنا تھاکہ ڈی سی، کمشنر، ڈی پی او کی تعیناتی فرح گوگی اور اس کا گینگ کرتا تھا، عثمان بزدار کے کارنامے بتائے تو کچھ عرصے بعد مجھے جیل میں ڈال دیا گیا، پنجاب کا ساڑھے تین چار سال میں بیڑا غرق ہوگیا۔عثمان بزدار سے پولیس یا ادارے پوچھ لیں تو وہ ساری باتیں بتا دیں گے، عثمان بزدار بتا دیں گے کہ وہ رشوت کہاں کہاں پہنچاتے تھے، سنا ہے عثمان بزدار کے اثاثے اربوں روپے تک پہنچ چکے ہیں۔
استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کاکہنا ہے کہ9 مئی کے ذمہ داروں کو عبرت کا نشان بنانا چاہیے، ہم چاہتے ہیں الیکشن اکتوبر میں ہوں۔