مولانافضل الرحمان کا وفاق میں حکومت بنانےکااعلان

Jun 18, 2023 | 00:13 AM

 ایک نیوز:پی ڈی ایم کے  سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دوبارہ ملک پر فتنے کو مسلط نہیں ہونے دیں گے، اگلی حکومت بھی ہم ہی بنائیں گے۔
 ڈیرہ اسماعیل خان میں گرڈ اسٹیشن کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فتنے کا خاتمہ ہوچکا ہے جس کے بعد اب ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور اس کا مستقبل روشن ہے۔ پی ٹی ائی نے ملکی ترقی کا سفر جان بوجھ کر روکا، ماضی کی حکومت میں پسماندگی میں اضافہ ہوا جبکہ ملکی معیشت بھی تباہ ہوئی،  میگا پروجیکٹس کو بھی روکا گیا۔

  فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ  چین کی مدد سے سی پیک اور بجلی کی پیداوار بڑھانے والے پراجیکٹس کو منجمد کیا گیا، ہم نے چھٹی انگلی کی طرح چیئرمین پی ٹی آئی کو کاٹ کر پھینک دیا۔

سربراہ پی ڈی ایم کامزید کہنا تھاکہ  آئندہ الیکشن میں اتحادی جماعتوں کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی ہوسکتی ہے جس کا فیصلہ وقت آنے پر ہی کیا جائے گا۔

مزیدخبریں