’میرا راستہ نہ روکیں، روبوٹ کا گاہک سے دلچسپ مکالمہ

’میرا راستہ نہ روکیں، روبوٹ کا گاہک سے دلچسپ مکالمہ
کیپشن: 'Don't get in my way', a robot's interesting conversation with a customer

 ایک نیوز :امریکی شہر اورلینڈو کے ایک ریسٹورنٹ میں گاہک نے روبوٹ کا راستہ روکا تو اس نے بڑا دلچسپ ردعمل دیا۔’میرا راستہ نہ روکیں،نوکری سے نکال دیا جاؤنگا۔

کچھ ریسٹورنٹس میں گاہکوں کے استقبال کیلئے روبوٹس کو رکھا گیا ہے۔ایسے ہی ایک ریسٹورنٹ میں مصنوعی ذہانت کا حامل ’پینَٹ (Peanut)‘ نامی روبوٹ تعینات ہے جس کا کام گاہکوں سے علیک سلیک کرنا ہے۔

ایک گاہک نے روبوٹ کا راستہ روکا تو اس نے کہا کہ میرے راستے سے ہٹ جائیے، اگر مجھے یہاں دیر ہوگئی تو ملازمت سے نکال دیا جائے گا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روبوٹ چند لوگوں کو ان کی نشستوں تک لے جاتا ہے۔

ایک فرد غلطی سے روبوٹ کے سامنے آجاتا ہے جس پر روبوٹ کہتا ہے کہ ’میرا راستہ نہ روکیے، پلیز، مجھے کام کرنا ہے، بصورت دیگر مجھے برخاست کر دیا جائے گا‘۔