ریت کے ذرے سے بھی چھوٹے 'پرس' کی تصویر جاری

Jun 18, 2023 | 00:00 AM

ایک نیوز:ریت کے ذرے سے بھی چھوٹے 'پرس' کی تصویر جاری کردی گئی۔مائیکرواسکوپ کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔


 خواتین میں ہینڈ بیگز کا رجحان کافی بڑھ گیا ہے جن میں سے متعدد کی کوشش ہوتی ہے کہ ان کے پاس ایسا بیگ ہو جس میں ان کی ضرورت کا تمام سامان آجائے، لیکن حالیہ دور میں چھوٹے بیگز کا فیشن کافی پروان چڑھا ہے۔

لیکن کیا آپ کو علم ہے کہ دنیا میں ایک ایسا بیگ بھی ہے جس کا سائز ریت کے ذرے سے بھی چھوٹا ہے جسے دیکھنے کے لیے مائیکر و اسکوپ کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔

یہ انوکھا پرس کس نے بنایا؟

امریکا سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ ایم ایس سی ایچ ایف نے یہ پرس بتخلیق کیا ہے جسے وہ پیرس فیشن ویک میں نمائش کے لیے  پیش کریں گے اور اس کی نیلامی بھی کی جائے گی۔

پرس کی خاصیت

آرٹسٹ نے یہ پرس فرانس کی مشہور کمپنی لوئس ووٹن کی نقل میں بنائی ہے جس پر کمپنی کا مشہور لوگو اور ڈیزائن بھی بنایا گیا ہے۔

آپ کو یہ جان کر یقیناً حیرانی ہوگی کہ آرٹسٹ نے اس پرس میں جیبیں بھی بنائی ہیں جو دھول کے دھبے سے بڑی نہیں ہیں،اس بیگ کے لیے ہرے رنگ کا انتخاب کیا گیا ہے جو اسے منفرد بنا رہا ہے۔

پرس کو کیسے دیکھا جائے؟

پرس کے حوالے سے مزید بتایا جارہا ہے کہ یہ پرس  اتنا چھوٹا ہے کہ عام آنکھ سے نظر ہی نہیں آئے جو دیکھنے میں صرف ایک ریت کا ذرہ لگتا ہے تاہم اسے دیکھنے کیلئے مائیکرواسکوپ کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔

پرس کی پیمائش

دنیا کے سب سے چھوٹے پرس کی پیمائش 657 بائی 222 بائی 700 مائیکرو میٹر ہے۔

ایم ایس سی ایچ ایف کی جانب سے دنیا کے سب سے چھوٹے پرس کے بارے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بتایا گیا ہے جو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ سمیٹ رہا ہے۔

مزیدخبریں