واٹس ایپ نے پرائیویسی کو بہتر بنانے ہوئے پروفائل تصویر، اسٹیٹس، بائیو اور لاسٹ سین کے فیچرز کو اپڈیٹ کیا ہے اور اب صارفین انہیں بھی اپنی پسند کے مطابق چلا سکتے ہیں۔
نئی اپڈیٹس کے مطابق اب صارفین کے پاس یہ آپشن ہوگا کہ وہ چاہیں تو اپنی پروفائل کو ہر کسی کے لیے اوپن رکھیں اور یا پھر وہ اسے اپنے کانٹیکٹس کے لیے اوپن رکھیں۔
مذکورہ فیچر کے تحت اب صارفین کے پاس یہ آپشن بھی ہوگا کہ وہ چاہیں تو اپنی تصویر، بائیو اور لاسٹ سین کو صرف اپنے کچھ خاص دوستوں کے لیے اوپن رکھیں یا پھر وہ چاہیں تو انہیں ہر کسی کے لیے بند رکھیں۔
???? To further protect your privacy online, we’re rolling out new options to your privacy control settings ????
Now you can select who from your contact list can see your Profile Photo, About, and Last Seen status. For more information follow this link: https://t.co/UGMCx2n70h— WhatsApp (@WhatsApp) June 15, 2022
صارفین پرائیوسی کے مذکورہ آپشن پروفائل تصویر کے لیے علاوہ اسٹیٹس، اباؤٹ اور لاسٹ سین کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
مذکورہ فیچرز کو اپڈیٹ کرنے کے لیے صارف کو اپنے اکاؤنٹ کی سیٹنگ میں جانے کے بعد اکاؤنٹس میں جاکر پرائیویسی کو تبدیل کرنا پڑے گا۔
☎️ We’ve added a few updates to a WhatsApp favorite! When it comes to group calls, now you can:
— WhatsApp (@WhatsApp) June 16, 2022
???? Mute others
✉️ Message specific people
???? See a banner when someone joins offscreen
واٹس ایپ نے حال ہی میں متعدد نئے فیچرز کو بھی متعارف کرایا تھا اور جلد ہی وہ مزید نئے فیچرز متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
اس وقت واٹس ایپ ماہرین کم از کم نصف درجن کے قریب دوسرے کئی فیچرز پر کام کرنے میں مصروف ہیں،
جنہیں رواں برس کے اختتام سے قبل تک متعارف کرادیا جائے گا۔
اس وقت واٹس ایپ کے ماہرین نہ صرف اینڈرائڈ بلکہ ڈیسک ٹاپ ورژنز کے مختلف فیچرز متعارف کرانے پر بھی کام کر رہے ہیں
علاوہ ازیں واٹس ایپ بزنس اور پریمیم کے فیچرز کو بھی بڑھانے پر کام جاری ہے۔