پنجاب کی دس شوگر ملز کاشتکاروں کی کروڑوں روپے کی نادہندہ نکلیں

Jun 18, 2022 | 22:42 PM

Waleed shahzad
ایک نیوز نیوز:پنجاب کی 10 شوگر ملیں ملز مالکان کی کروڑوں روپے کی نادہندہ نکلیں ، کین کمشنر نے کاشتکاروں کو ادائیگیوں کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔

شوگر ملز مالکان نے کاشتکاروں کو فروری ، مارچ اور اپریل کی ادائیگیاں نہیں کیں ۔
تاندلیانوالہ شوگر ملز ون فیصل آباد 27 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ، تاندلیانوالہ شوگر ملز ٹو مظفر گڑھ 15 کروڑ 21 لاکھ روپے سے زائد کی نادہندہ ہے ۔
شکر گنج ون جھنگ شوگر ملز 8 کروڑ 93 لاکھ سے زائد ، شکر گنج ٹو شوگر ملز جھنگ 8 کروڑ 84 لاکھ روپے سے زائد کی نادہندہ ہے ۔
حسین شوگر ملز جڑانوالہ فیصل آباد 7کروڑ 90 لاکھ سے زائد جبکہ پتوکی شوگر ملز قصور 97 لاکھ روپے سے زائد کی نا دہندہ ہے ۔
دریا خان شوگر ملز بھکر 5 کروڑ 67 لاکھ، رحیم یار خان شوگر ملز 16 کروڑ 52 لاکھ سے زائد جبکہ آدم شوگر ملزم بہاولنگر دو کروڑ 7 لاکھ روپے سے زائد کی نادہندہ ہے ۔
مزیدخبریں