پی آئی اے اسٹاف نے مسافرکے 3 ہزار ڈالرواپس کردئیے

Jun 18, 2022 | 22:41 PM

Waleed shahzad
ایک نیوز نیوز: پی آئی اے کی لاہور سے ٹورنٹو جانے والی 16 جون کی پرواز پی کے 789 کا مسافر لاہور ایئرپورٹ کے چیک ان کاؤنٹر پر اپنا سفری پاؤچ بھول گیا

جس میں 3,035 کینیڈین ڈالر اور کچھ دستاویزات موجود تھیں۔
پرواز کی روانگی کے بعد پی آئی اے کے عملے جب پاؤچ ملا تو اسے تحویل میں لیکر فلائٹ کی ٹورنٹو آمد پر مسافر سے رابطہ کرکے اطلاع دی گئی
مسافر کی جانب سے اپنے رشتہ دار کے نام ایک اتھارٹی لیٹر بھیجاگیا
جس کے بعد پی آئی اے ایئرپورٹ سٹیشن منیجر کے دفتر سے سفری پاؤچ جس میں رقم اور دستاویزات مسافر کے رشتہ دار کے حوالے کی گئیں ۔
پی آئی اے کے عملے کی فوری کارروائی کو مسافر نے سراہا اور لاہور اور ٹورنٹو ایئرپورٹس پر پی آئی اے حکام کا شکریہ بھی ادا کیا۔
مزیدخبریں