زیادتی کی کوشش، ملزم نے متاثرہ لڑکی کو آگ لگادی

زیادتی کی کوشش، ملزم نے متاثرہ لڑکی کو آگ لگادی
ایک نیوز نیوز:فیصل آباد،ڈجکوٹ کے علاقے میں مبینہ زیادتی کی کوشش میں ناکامی پر لڑکے نے لڑکی کو آگ لگادی۔

ڈجکوٹ کے علاقے میں لڑکے نے لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی جس میں ناکامی پر اس نے طیش میں آکر لڑکی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔
متاثرہ لڑکی کو تشویشناک حالت میں فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔