وزیراعظم کی گرے لسٹ سے نکلنے کے اہداف کی تکمیل پر بلاول بھٹو کو مبارکباد

وزیراعظم کی گرے لسٹ سے نکلنے کے اہداف کی تکمیل پر بلاول بھٹو کو مبارکباد
ایک نیوز نیوز:اسلام آباد،وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کےچیئر مین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم شہباز شریف نے فون کیا
اور بلاول کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے اہداف کی تکمیل پر وزیراعظم شہباز شریف نے مبارک باد دی۔
وزیراعظم نے وزیر خارجہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ کی پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔
اس دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے لئے اپنی تمام کاوشیں بروئے کار لاکر ملک کو ہر مشکل سے نکالنے کی جدوجہد کرتا رہوں گا۔
دوسری جانب وزیراعظم کا پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی ٹیلی فون، فاٹف کی گرے لسٹ سے متعلق شرائط مکمل ہونے کے اعلان پر مبارک دی
وزیراعظم نے جنرل ہیڈکوارٹرز میں کور سیل کے قیام کے آرمی چیف کے فیصلے کو سراہا
کور سیل میں شامل سول اور ملٹری قیادت اور ٹیم کو شاباش دیتا ہوں، وزیراعظم کی آرمی چیف سے گفتگو
وزیراعظم شہباز شریف کا وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر کو بھی ٹیلیفون
وزیر اعظم نے وزیر خزانہ، وزیر مملکت خارجہ اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا