سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

Jun 18, 2022 | 18:35 PM

Waleed shahzad
ایک نیوز نیوز:مظفرگڑھ سابق رکن قومی اسمبلی اور عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کی بارات مختصر دوستوں کے ساتھ پشاور روانہ ہوئی ۔

ترجمان عوامی راج پارٹی کا کہنا ہے کہ جمشید دستی کا نکاح گزشتہ سال جولائی میں ہوا تھا۔
ترجمان کے مطابق جمشید دستی پشاور سے شام 6 بجے اپنی دلہن کو لے کر واپس مظفر گڑھ کیلئے روانہ ہوں گے۔
ان کاکہناتھاکہ آج خوشی کا دن ہے لیکن والدہ بہت یاد آرہی ہیں ، دوستوں اور فیملی کے ساتھ مختصر سی بارات لے کر جا رہا ہوں ،
ولیمہ بعد میں کروں گا، ولیمے پر دال کھلانے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب مہنگائی نے اس قابل بھی نہیں چھوڑا۔
یادرہے سابق عوامی راج پارٹی کے چئیرمین اور سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی نے گذشتہ سال 10 جولائی کو نکاح کیا تھا. ان کا نکاح
پشاور کے مہمند قبیلے میں ہوا، خاندانی زرائع کے مطابق اہلیہ کو 10 ہزار حق مہر لکھ کردیا. ان کا کہنا تھا کہ دوستوں کے مشورے سے پشاور سٹی میں رہائش پذیر خاندان کی لڑکی سے نکاح کیا. ان کی اہلیہ بی ایس بائیو کیمسٹری ہیں
مزیدخبریں