پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو قتل کرنیکی سازش بے نقاب

Jun 18, 2022 | 18:17 PM

Suhail Ahmad
ایک نیوز نیوز: پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے قتل کی سازش بے نقاب ہوگئی ۔
رپورٹ کے مطابق سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے سوشل میڈیا پر ایک ٹویٹ کے ذریعے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے قتل کے لئے افغانستان کے ایک دہشت گرد ‘‘کوچی’’ کو سپاری دی گئی ہے۔
یادرہے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جان کو خطرے کے پیشِ نظر بنی گالہ کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کے ورکرز بھی ان کی سکیورٹی کی ذمہ داری سنبھالے ہوئے ہیں ۔

مزیدخبریں