رپورٹ کے مطابق سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے سوشل میڈیا پر ایک ٹویٹ کے ذریعے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے قتل کے لئے افغانستان کے ایک دہشت گرد ‘‘کوچی’’ کو سپاری دی گئی ہے۔
یادرہے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جان کو خطرے کے پیشِ نظر بنی گالہ کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کے ورکرز بھی ان کی سکیورٹی کی ذمہ داری سنبھالے ہوئے ہیں ۔
اطلاع ہے کہ کچھ لوگوں نے افغانستان میں موجود کوچی نامی دہشت گرد کو تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو قتل کرنے کی سپاری دی ہے
— Fayaz ul Hassan Chohan (@Fayazchohanpti) June 18, 2022