ایک نہ دو، سلمان خان نئی فلم میں ٹرپل رول کریں گے

ایک نہ دو، سلمان خان نئی فلم میں ٹرپل رول کریں گے
ایک نیوز نیوز: بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان نئی فلم میں ٹرپل رول کریں گے اور اس فلم میں ایک دو نہیں بلکہ 10اداکارائوں کو کاسٹ کیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے بھائی جان 2005 کی مشہور فلم " نو انٹری" سیکوئل "انٹری نو انٹری میں" میں ٹرپل رول نبھائیں گے۔اس کے علاوہ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس فلم میں 10اداکارائیں بھی کاسٹ کی جائیں گی۔رپورٹس کے مطابق 10اداکارائوں کو کاسٹ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ فلم نو انٹری میں سلمان خان کے ہمراہ مرکزی کردار نبھانے والے فردین خان اور انیل کپور بھی اس سیکوئل میں ٹرپل رول کرتے نظر آئیں گے۔ 2012میں نو انٹری کے سیکوئل کی تصدیق ہوگئی تھی تاہم اب پروڈیوسرز کی جانب سے فلم کی کاسٹ اور شوٹ کے بارے میں پیشرفت سامنے آئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق خیال کیا جارہا ہے کہ 2005میں ریلیز ہونے والی نو انٹری کی مرکزی اداکارائیں بپاشا باسو، لارا دتہ، ایشا دیول اور سیلینا جیٹلی اس سیکوئل میں مداحوں کو اداکاری کرتی نظر نہیں آئیں گی۔فلم کے ہدایت کار انیس بزمی نے انکشاف کیا کہ نو انٹری کے سیکوئل کی شوٹنگ جلد شروع کی جائے گی۔