پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے ہفتہ 18 جون کو جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
پاک فوج کے ترجمان کے مطابق ہلاک دہشتگرد کی پہچان ضیا اللہ کے نام سے کی گئی ہے۔ دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولا بارود برآمد کیا گیا ہے۔
فوج کے ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں نائیک زاہد احمد نے جام شہادت نوش کیا۔ 32 سالہ شہید زاہد کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے چارسدہ سے تھا