ڈاکٹرجوڑےکی بروقت طبی امداد،ڈوبتےنوجوان کوبچالیا،ویڈیووائرل

ڈاکٹرجوڑےکی بروقت طبی امداد،ڈوبتےنوجوان کوبچالیا،ویڈیووائرل
ایک نیوز نیوز: گلگت بلتستان کی نلترجھیل میں ڈوبنے والے بچے کو ڈاکٹرز جوڑے نے بروقت طبی امداد کے ذریعے بچا۔
ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانے کے مترادف ہے۔
رپورٹ کےمطابق ملتان کی ڈاکٹر قراۃ العین ہاشمی اور ان کے شوہر ڈاکٹر اسرار سیروسیاحت کی غرض سے نلتر آئے ہوئے تھے۔ يہاں انہوں نے ديکھا کہ ايک بچہ تیز لہروں کی وجہ سے نہانے کے دوران گہرے پانی میں گرگیا۔
موقع پرموجود لوگوں نے بچے کو پانی سے نکالا تو اس کی حالت بہت خراب تھی اورسانس بند ہوچکی تھی۔ ڈاکٹر اسرار اور لیڈی ڈاکٹر قراۃ العین فوری طور پر مدد کو آگے آئے اور ملکر بچے کی جان بچائی۔

لیڈی ڈاکٹر سی پی آر تھیراپی کے تحت بچے پر دباؤ دیتی رہیں جبکہ ان کے شوہر بچے کو سانس دے کر اس کی سانس بحال کرنے کی کوشش کرتے رہے، جس سے کچھ دیر بعد معجزانہ طور پر بچے کی سانس بحال ہوگئی۔
واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین ملک بھرسےڈاکٹرزمیاں بیوی کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔