رپورٹ کے مطابق راجہ جنگ گاؤں میں اطلاع کے بعد پولیس نے منشیات فروشوں اور نشئیوں کے خلاف چھاپا مارا تھا۔ کچھ نشے کے عادی افراد مزار پر موجود تھے جو نشہ کرتے پائے گئے جس پر ۔ مظفرآبادپولیس کے دو کانسٹیبلوں نے دو نشئیوں کو گرفتار کر کے سرکاری موٹر سائیکل کو وہیں پر چھوڑ دیا۔
جبکہ ایک کانسٹیبل نے نشے کے عادی شخص کو موٹر سائیکل کو ساتھ لانے کو کہا تاہم نشئی موٹر سائیکل تھانہ میں لانے کی بجائے اسے لے اڑا۔ پولیس ابھی تک موٹر سائیکل برآمد کرنے اور ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔