تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے کہا ہے کہ اکتوبر میں فیٹف ٹیم کے دورے کے بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔ ٹیم پاکستان کو مبارک ہوجس نے پاکستان کے لئے کامیاب کاوش کی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکلوانے کی کاوش کرنیوالی سول،ملٹری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں ٹیم کو یہ اہم کامیابی ملی ہے،عسکری قیادت کو فیٹف کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکالنے کے عمل پر مبارکباد دیتا ہوں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان کو حاصل اس بڑی کامیابی پر آپ کی کاوشوں کوسراہتاہوں،آرمی چیف کےقائم کردہ کور سیل نے پاکستان کی اہم کامیابی میں کلیدی کردارادا کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ گرےلسٹ سے پاکستان کا نکلنا نیک شگون ہے اور پاکستان کو مزید کامیابیاں ملیں گی،قوم کو مایوسی، معاشی ابتری سے نکال کر تعمیر، ترقی، خوشحالی کی طرف واپس لائیں گے،ان شاءاللّٰہ۔