تفصیلات کے مطابق فکسڈ چارجزکا نفاذ رواں ماہ سے کیا گیا اور جولائی کے بلوں میں شامل ہونگے۔
لیسکو ڈائریکٹر کسٹمر رائے محمد اصغر نے تمام ریونیو افسران کو اس سلسلہ میں ہدایات کردی ہیں جن کے مطابق صنعتی صارفین نے بجلی کے جتنے لوڈ کی منظوری لی ہے اس کا 50فیصد بل انہیں لازمی ادا کرنا ہو گا، چاہے وہ بجلی چلائیں یا نہ چلائیں۔
اس فیصلے کا نفاذ چھوٹی گھریلو صنعتوں پرنہیں ہوگا جن کے بی ون کنکشن ہیں تاہم درمیانے اور بڑے درجے کے صنعتی کنکشنوں جو25 کے وی سے 5000 کے وی تک بجلی استعمال کررہے ہیں ان پر نافذہو گا، ان میں بی 2، بی 3، بی 4 کیٹگریز کنکشن شامل ہیں۔
لیسکو کے سینئر افسر نے کہا کہ اس سے کمپنی کو مالی فائدہ ہوگا، صنعتکاروں نے فکسڈریٹ پرشدید ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پیداواری لاگت میں اضافہ ہوگا،بیمار صنعتی کارخانے سب سے زیادہ متاثر ہونگے، بجلی بلوں کی دائیگی مشکل ہوجائیگی۔