پولیس کے مطابق قتل ہونے والی 62 سالہ فرح مظہر معروف کاروباری شخصیت سیٹھ عابد مرحوم کی بیٹی تھی۔ پولیس نے واقعے سے متعلق مقتولہ کے لےپالک بیٹے اور ان کے 3 ملازمین کو حراست میں لے کر شامل تفتیش کرلیا ہے۔
فرح مظہر کے گھر سے پستول بھی ملا ہے۔ ان کی بیٹی اپنی والدہ کو سسرال لے کر گئی تھی جہاں ان کے بیٹے نے موقف اختیار کیا کہ ان کی والدہ نے خودکشی کرلی ہے۔
فرح مظہر کے دوسرے بیٹے نے شبہ ظاہرکیا کہ والدہ کا قتل ان کے دوسرے بیٹے نے کیا ہے۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلئے ہیں اور تفتیش مکمل کرکے مزید حقائق اور محرکات سامنے لائے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے مسلم ٹاؤن میں سیٹھ عابد مرحوم کی بیٹی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
حمزہ شہباز نے ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے اور اس واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائیں اور انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔