مہنگا پٹرول، پاکستان کا درآمدی بل دوگنا ہوگیا

Jun 18, 2022 | 11:04 AM

Muhammad Akhtar
ایک نیوز نیوز:بین الاقوامی منڈی میں پیٹرول مہنگا ہونے کی وجہ سے پاکستان کے درآمدی بل میں اضافہ ہوگیا ہے اور 11 ماہ میں پیٹرول کا درآمدی بل دُگنا ہو گیاہے۔
رواں مالی سال جولائی سے مئی تک گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں پیٹرولیم گروپ کا درآمدی بل 9 ارب 88 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 19 ارب 68 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے مئی تک فنشڈ پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات 10ارب 2 کروڑ ڈالر رہیں جو گزشتہ مالی سال جولائی تا مئی 4 ارب 43کروڑ ڈالر تھیں۔
گیارہ ماہ میں خام تیل کی درآمدات 4 ارب 75کروڑ ڈالر ہوئیں جب کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں خام تیل کی درآمدات 2 ارب 72کروڑ ڈالر تھیں۔
رواں مالی سال جولائی تا مئی درآمدی ایل این جی کا بل 4 ارب 28کروڑ ڈالر رہا جو گزشتہ سال جولائی تا مئی 2 ارب 30کروڑ ڈالر تھا، رواں سال 11 ماہ میں 60کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی ایل پی جی درآمد کی گئی۔

مزیدخبریں