تفصیلات کے مطابق گیس کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ سے پریشان حکومت اور پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے ضرورت کو پورا کرنے کی خاطر فوری طور پر 4 ایل این جی کارگو درآمد کرنے کے لئے عالمی نامور کمپنیوں نے بولیاں طلب کرلی ہیں،دلچسپی رکھنے والی کمپنیاں 23 جون تک اپنی بولیاں جمع کراسکتی ہیں۔
پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کمپنی کے جاری اعلامیے کے مطابق پہلا ایل این جی کارگو 3 سے 4 جولائی کو درآمد کیا جائے گا۔
دوسرا ایل این جی کارگو 8 سے 9 جولائی، ایل این جی کا تیسرا کارگو 25 اور 26 جولائی اور چوتھا ایل این جی کارگو 30 سے 31 جولائی کو درامدات کرنے کا منصوبہ ہے۔