کراچی کے مختلف علاقوں میں بارشیں؛اربن فلڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا

Jun 18, 2022 | 10:01 AM

JAWAD MALIK
ایک نیوز نیوز:کراچی کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کے خطرات بھی بڑھ گئے۔
تفصیلات کے مطابق صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، اولڈ سٹی ایریا سمیت دیگرعلاقوں میں ہلکی بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ جہاں سے لوگ بارش کو انجوائے کرتے رہے وہیں ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر کراچی کے شہری سڑکوں پر پانی جمع ہوجانے کی شکایات کرتے ہوئے دکھائی دیے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 3 روز کے دوران وقفے وقفے سے ہلکی بارش یا بوندا باندی ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مشرقی دریا، جوانڈیا سے پاکستان کی طرف آتے ہیں،ان مقامات پر بھی بارشیں اوسط سے زائد متوقع ہیں۔
مختلف علاقوں میں پری مون سون بارشوں کا موسم 24 جون تک جاری رہے گا،جس سے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کے خطرات بھی موجود ہیں۔
مزیدخبریں