عوام کی خدمت کیلئے بھاشن نہیں بلکہ ساتھ کھڑاہونا پڑتا ہے: وزیر اعلیٰ عثمان بزدار

Jun 18, 2021 | 11:54 AM

admin
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ذاتی انا اور ضد کی سیاست نے اپوزیشن ٹولےکی منفی سیاست کوبکھیر کر رکھ دیا ہے۔عوام کی خدمت کیلئے بھاشن نہیں بلکہ عوام کےساتھ کھڑاہونا پڑتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا اور تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کا غیرفطری اتحاد ختم ہوچکا ہے، اپوزیشن والےہر روز بیانات بدلنےکا ورلڈ ریکارڈ قائم کرتےہیں، ذاتی انا اور ضد کی سیاست نے اپوزیشن ٹولےکی منفی سیاست کو بکھیر کر رکھ دیا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ہماری سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے،خدمت خلق ہمارا اوڑھنابچھونا ہے، خلوص نیت سے عوا م کی خدمت کررہےہیں اور عوام کےساتھ کھڑے ہیں اور عوامی خدمت کے ایجنڈے کو آگےبڑھا رہےہیں جبکہ اپوزیشن والے خود ستائش میں مبتلا بےربط تقریریں کرنے کےسوا کچھ نہیں کرسکتے۔

وفاقی بجٹ پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بہترین اور عوام دوست بجٹ پر ان کی مایوسی سب کےسامنےعیاں تھی، عوام کی خدمت کیلئے بھاشن نہیں بلکہ عوام کےساتھ کھڑاہونا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نام نہاد لیڈر آج بھی وہی بھاشن دے رہےہیں جو وہ پہلے دیتےآئے، قوم کو پتہ نہیں چلا یہ بجٹ پر بحث کا آغاز تھا یا خودنمائی کی جھوٹی داستان، پارلیمنٹ میں رام کہانی سنا کر قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا گیا، بے مقصد اور بے سمت تقریروں سے قوم کی خدمت نہیں ہوتی۔
مزیدخبریں