بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور انکی اہلیہ نتاشا میں راہیں جدا ہوگئیں 

Jul 18, 2024 | 23:20 PM

ایک نیوز: بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور انکی اہلیہ نتاشا میں راہیں جدا کرلیں، دونوں نے طلاق کی تصدیق کردی ۔ 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر دونوں کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ان کے درمیان 4سال بہت اچھا تعلق رہا،اب وقت آگیا تھا کہ ہم بوجھل دل کیساتھ اس رشتےکوختم کردیں،انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ انکی نجی زندگی کا خیال رکھا جائے۔

خیال رہے ہاردک پانڈیا اور سربین خاتون نتاشا کی شادی 2020میں ہوئی تھی اور انکا ایک بیٹا بھی ہے،نتاشا طلاق کے بعد اپنے بیٹے کے ہمراہ ممبئی سے آبائی وطن سربیا چلی گئی ہیں۔  

مزیدخبریں