ایک نیوز: ٹویٹر کے بعد فیس بک اور انسٹاگرام کو پاکستان میں غیر اعلانیہ بندش کا سامنا ہے، انٹرنیٹ سروس پروائیڈر کمپنیز کی جانب سے صارفین کو آگاہ کردیا گیا۔
ذرائع انٹرنیٹ سروس پروائیڈر کے مطابق فیس بک اور انسٹاگرام کے صارفین کو ملک بھر میں سروس میں خلل کا سامنا ہے، انٹرنیٹ سروس پروائیڈر گزشتہ 2روز سے ملک بھر میں صارفین کو متعلقہ فورمز کے استعمال میں مشکلات درپیش ہیں، فیس بک اور انسٹا گرام پر پابند ایکس پر پابندی کا تسلسل ہے۔
انٹرنیٹ سروس پروائیڈر نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو خط لکھ کر گیٹ وے سے سروس کی بندش کی وجوہات بتانے کا مطالبہ کردیا۔
ذرائع انٹرنیٹ سروس پروائیڈر کا کہنا ہے پی ٹی اے نے فیس بک اور انسٹاگرام کی بندش سے متعلق پیشگی اطلاع نہیں دی،انٹرنیٹ سروس پروائیڈر پی ٹی اے کی جانب سے ان فورمز کی بندش کا ٹائم فراہم بھی نہیں دیا گیا۔