ایک نیوز: ارسلا واندرلین نے خفیہ رائے شماری کے ذریعے 401 ووٹ حاصل کیے، کمیشن کے صدر کے طور پر یہ ارسلا واندرلین کی دوسری مدت ہوگی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آج یورپین پارلیمنٹ میں ارسلا واندرلین کی توثیق کیلئے ووٹنگ ہوئی، انھوں نے خفیہ رائے شماری کے ذریعے 401 ووٹ حاصل کیے، کمیشن کے صدر کے طور پر یہ ان کی دوسری مدت ہوگی۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ارسلا واندرلین پہلی بار جولائی 2019 میں منتخب ہوئی تھیں، یورپی پارلیمنٹ اس وقت 719 ایم ای پیز پر مشتمل ہے، اکثریت حاصل کرنے کیلئے 361 ووٹ درکار تھے۔