ایڈہاک ججز سے رضامندی ظاہر نہ کرنے کی درخواست ہے، شعیب شاہین

ایڈہاک ججز سے رضامندی ظاہر نہ کرنے کی درخواست ہے، شعیب شاہین
کیپشن: A request to disapprove of ad hoc judges, Shoaib Shaheen

 ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین کا کہنا ہے  کہ ایڈہاک ججز کی تعیناتی کا اقدام غیر قانونی ہے،دو ججز نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کی ہے، دیگر دو سے رضامندی ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ ایڈہاک ججز کی تعیناتی کا اقدام غیر قانونی ہے، آئین کے مطابق ججز کی عدم موجودگی میں ہی تعیناتی ہو سکتی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ دو ججز نے ایڈہاک ججز بننے سے معذرت کر لی ہے،دیگر دو ججز سے بھی درخواست ہے کہ وہ رضا مندی ظاہر نہ کریں، ججز کی تعداد پوری ہے لہٰذا یہ اقدام غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔

شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہوگا، کیا سپریم کورٹ کے فیصلے کا مذاق اڑانا توہین عدالت نہیں؟۔