ایک نیوز:کراچی : سٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی۔
اعدادوشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 1 کروڑ 86 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ، 12 جولائی تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مجموعی مالیت 9 ارب 42 کروڑ 37 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ، کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 4 کروڑ 2 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 27 کروڑ 98 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں ۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ملکی زخائر 14 ارب 70 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں ۔