بھارت: مسافر ٹرین کی 8 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 4 افراد ہلاک

بھارت: مسافر ٹرین کی 8 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 4 افراد ہلاک
کیپشن: India: 8 coaches of passenger train derailed, 4 dead

ایک نیوز:بھارت میں مسافر ٹرین کی 8بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں  حادثے میں 4افراد ہلاک ہوگئے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ ریاست اتر پردیش کے شہر گوندا میں  پیش آیا،جہاں مسافر ٹرین کی 8بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جس کے باعث 4افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ 

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مسافر ٹرین چندی گڑھ شہر سے ریاست آسام کے شہر دبرو گڑھ جارہی تھی ،حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔