ہمارے پا س آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے، طلال چودھری 

Jul 18, 2024 | 20:12 PM

ایک نیوز:لیگی رہنما طلال چودھری کا کہنا ہے ہمارا مسئلہ آئی ایم ایف ہے، ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔ 

 تفصیلات کے مطابق سینیٹر انوشہ رحمان اور ن لیگی رہنما طلال چوہدری نے کراچی چیمبر کا دورہ کیا، اس موقع پر لیگی رہنما کاکہنا تھاکہ ن لیگ بزنس فرینڈلی کے طور پر ہی جانی جاتی ہے، ن لیگ بزنس فرینڈلی پالیسی بناتی ہے، کراچی کی اہمیت سے کوئی دو رائے نہیں ہے، جب بھی موقع ملا کراچی کیلئے کام کیا۔ 

رہنما مسلم لیگ ن نےکہا   کراچی کے امن کی بات آئے تو نواز شریف سب کو ساتھ بٹھاتا ہے، کراچی کا امن 2013 سے 2018 میں واپس آیا، کراچی میں پچاس موٹر ویز ہونی چاہیے، ڈالر دیر بعد ایک جگہ رک گیا ہے، سٹاک ایکسچینج اچھا پرفارم کررہی ہے، معاشی بحران کا حل قلیل مدت میں نہیں ہے، غریب کا چولہا اور فیکٹریاں نہیں چل رہی ہیں ، وزیراعظم شہباز شریف کا انڈسٹری پر بھرپور فوکس ہے ۔ 

مزیدخبریں