حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے سرنڈر کیا ،لیاقت بلوچ 

Jul 18, 2024 | 18:39 PM

ایک نیوز:جماعت اسلامی کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ  نے کہا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف  کے سامنے سرنڈر کیا، عوام کے لیے بجلی کا بل ادا کرنا مشکل ہو گیا ہے پٹرول کی قیمت بھی بڑھا دی گئی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق لیاقت بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں افراتفری اور بے یقینی کی کیفیت ہے،اس بجٹ سے جہاں حکومت کی ساکھ ختم ہوئی وہیں عوام کا بھی جنازہ نکال دیا ،حکومت نے 25فیصد اخراجات بڑھا لیے عوام نے ریلیف مانگا مگر ان پہ بوجھ بڑھا دیا گیا،رواں ماہ 26 جولائی کو دھرنا ہو گا ، مہنگائی اور بیروزگاری کے ستائے لوگ اس دھرنا میں شریک ہوں گے ،پہلے یہ دھرنا بارہ جولائی کو ہونا تھا مگر کچھ تنظیموں نے عاشورہ کے بعد دھرنا دینے کا کہا دھرنے کی ضرورت اس لیے ہوئی کہ بجٹ ایک بجلی کا بحران بدترین شکل اختیار کر گئی ہے ۔  

مزیدخبریں