پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس81ہزار  909پوائنٹس پر  بند ہوا 

Jul 18, 2024 | 17:55 PM

ایک نیوز:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 684 پوائنٹس کے اضافے سے 81 ہزار 839 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ 

مارکیٹ میں دن بھر مجموعی طور پر 456 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،241 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 155 کے شیئرز میں کمی ہوئی ، مارکیٹ میں 47 کروڑ 3 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ،سٹاک مارکیٹ میں 25 ارب 34 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 81،909 جبکہ کم ترین سطح 81،418 پوائنٹس رہی۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 6پیسے مہنگا ہوگیا ، انٹر بینک میں ڈالر 278روپے 11پیسے سے بڑھ کر 278روپے 17پیسے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280روپے 50پیسے پر برقرار رہا۔  

مزیدخبریں