ایک نیوز: چیٹ جی پی ٹی اور اے آئی چیٹ باٹ ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے ہوجائیں ہوشیار ، کابینہ ڈویژن نے مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ باٹ استعمال کے لئے ایڈوائزری جاری کردی۔
ایڈوائزری میں مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ باٹ کو سائبر سیکورٹی اور ذاتی ڈیٹا کے لئے خطرہ قرار دیدیا۔
بہت سے بین الاقوامی آرگنائزیشنز چیٹ جی پی ٹی اور مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹولز کو اپنے آپریشن میں شامل کررہی ہیں، ان فورمز سے معلومات کا شئیر کرنے سے تمام ڈیٹا محفوظ کرلیا جاتا ہے، معلومات میں صارفین کی ذاتی نوعیت کی معلومات بھی محفوظ ہوجاتی ہیں۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ سافٹ وئیر کوڈ، ذاتی کمیونیکیشن، بزنس سٹریٹجی اور دیگر معلومات محفوظ ہوجاتی ہیں، چیٹ جی پی ٹی یا مصنوعی ذہانت کے چیٹ باٹ استعمال کرنے میں احتیاط برتی جائے، صارفین اپنا احساس ڈیٹا یا معلومات چیٹ باٹ میں شئیر نہ کریں، چیٹ کو محفوظ کرنے والے فیچر کو غیر فعال کرلیا جائے۔
چیٹ باٹ سے کمیونیکیشن کو مینوئل طریقے سے ڈیلیٹ کردی جائے، مال وئیر فری چاٹ باٹ استعمال کیا جاسکتا ہے، آرگنائزیشنز ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے اقدامات لیں،مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، آرگنائزیشنز اپنے سسٹمز کو وقت کے ساتھ اپڈیٹ کرتے رہیں، چیٹ باٹ کے استعمال کے لئے کمپیوٹر سسٹم کو الگ سے مختص کیا جائے، ملازمین کو چیٹ باٹ سے متعلق مناسب تربیت فراہم کی جانا چاہے۔