ایک نیوز:اڈیالہ جیل میں 190ملین پاؤنڈ سکینڈل میں سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا ریکارڈکیا گیا بیان سامنے آ گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ 190ملین پاؤنڈ سے متعلق معاملے کو کابینہ میں پیش کیا گیا تھا، شہزاد اکبرمرزا نے بانی پی ٹی آئی کے نوٹ کو کابینہ میں پیش کرنے کا کہا تھا،معاملے کو بانی پی ٹی آئی سے تصدیق کے بعد کابینہ سیکرٹری کو منظوری دی تھی۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ کابینہ سیکرٹری سے جب معاملے پر بات ہوئی وہ میرے دفتر میں موجود تھے، میں اس معاملے کو کابینہ میں لانے کا حامی نہیں تھا، میں نے اس معاملے پر کابینہ میں شرکت نہیں کی تھی، میں اگست 2018 سے اپریل 2022 تک پرنسپل سیکرٹری کے طور پر تعینات رہا، معاہدے پر ہونے والے دستخط رازداری سے متعلق تھے۔
معاہدے پر ہونے والے دستخط کو میں نے پہچان لیا تھا، معاہدے کے ساتھ ایک خفیہ تحریر موجود تھی، جسے سے متعلق بتایا نہیں گیا۔
13جولائی کو سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ کے روبرو بیان ریکارڈ کروایا تھا،20جولائی کو وکلاء صفائی اعظم خان کے بیان پر جرح کریں گے۔
بعد ازاں راولپنڈی نیب ٹیم بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے تفتیش کا چوتھا مرحلہ مکمل کرکے واپس روانہ ہو گئی ،ٹیم نے ملزمان سے توشہ خانہ تحائف کے حوالے سے تفتیش کی،تفتیش میں ملزمان سے تحفہ میں ملنے جیولری سیٹ سے متعلق چند سوالات کئے گئے، نیب ٹیم نے تقریبا ایک گھنٹہ تک ملزمان سے تفتیش سے کی۔
190ملین پاؤنڈ سکینڈل : اعظم خان کا بیان سامنے آ گیا
Jul 18, 2024 | 16:14 PM