میرا کا مستقبل میں فوادخان کیساتھ کام کرنیکی خواہش کا اظہار 

میرا کا مستقبل میں فوادخان کیساتھ کام کرنیکی خواہش کا اظہار 
کیپشن: Meera expressed her desire to work with Fawad Khan in the future

ویب ڈیسک:پاکستان کی سینئر اداکارہ میرا نے مستقبل میں معروف پاکستانی اداکار فوادخان کیساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
لاہور میں ایک تقریب کے دوران اداکارہ میرا سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ وہ فواد خان کیساتھ کام کرتے ہوئے کب نظر آئیں گی؟جس پر میرا کا کہنا تھا کہ فواد خان کیساتھ پروجیکٹس کے حوالے سے بات ہو رہی ہے لیکن ان پروجیکٹس کا انحصار ڈائریکٹرز پر ہے۔
اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ اگر زندگی رہی تو فواد کیساتھ ضرورکام کروں گی جبکہ موجودہ وقت کام کے حوالے سے سب سے خوبصورت وقت ہے۔
دوسری جانب میرا کا کہنا تھا کہ اداکارہ مہوش حیات کیساتھ انکی اچھی کیمسٹری ہےاور مہوش ان سے بہت پیار کرتی ہیں۔