سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

Jul 18, 2024 | 14:32 PM

ایک نیوز:پاکستان بھر میں سونے کی قیمت تاریخی سطح پر پہنچ گئی ،عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 4600 روپے کے بڑے اضافے کے بعد 2 لاکھ 54 ہزار روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔
 دس گرام سونے کی قیمت 3944 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 17 ہزار 764 روہے ہوگئی ۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 60 ڈالرز کے بڑے اضافے سے 2470 فی اونس کی سطح پر آگیا۔ 
فی تولہ چاندی کی قیمت 2900 روپے پر مستحکم ہے۔    

مزیدخبریں