بانی پی ٹی آئی کیجانب سےجسمانی ریمانڈ دینے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج  

بانی پی ٹی آئی کیجانب سےجسمانی ریمانڈ دینے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج  
کیپشن: The decision to give physical remand by the founder of PTI is challenged in the Lahore High Court

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی نے بارہ مقدمات میں جسمانی ریمانڈ دینے کا انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ چیلنج کر دیا ۔
بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں 12 درخواستیں دائر کر دیں۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور اے ٹی سی نے جسمانی ریمانڈ دیتے وقت ریکارڈ کا درست جائزہ نہیں لیا، بانی پی ٹی آئی جیل میں قید ہوں پولیس پہلے بھی تفتیش کر چکی ہے۔ 
جسمانی ریمانڈ دیتے وقت قانون کو بھی مدنظر نہیں رکھا گیا، لاہور ہائیکورٹ اے ٹی سی کی جانب سے بارہ مقدمات میں دیا گیا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دے۔