پی ٹی آئی کااراکین قومی اسمبلی کی فہرست آج الیکشن کمیشن میں جمع کرانےکاامکان 

Jul 18, 2024 | 12:12 PM

ایک نیوز: پی ٹی آئی کی جانب سے اراکین قومی اسمبلی کی فہرست آج الیکشن کمیشن میں جمع کرائے جانے کاامکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے فہرست میں91اراکین کوقومی اسمبلی میں رکن ظاہر کیا ہے، پی ٹی آئی کی فہرست صاحبزادہ حامد رضا اور فیصل امین گنڈاپور شامل نہیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق صاحبزادہ حامد رضااور فیصل امین گنڈاپور نےانتخاب لڑتے سنی اتحاد کونسل کا ٹکٹ جمع کرایا تھا۔    

خیال رہے کہ  سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ اور الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار دے دیا تھا۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 13 رکنی فل کورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیر آئینی قرار  دیا تھا۔

جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس نعیم اختر افغان فل کورٹ کا حصہ تھے۔

چیف جسٹس پاکستان نے بتایا کہ سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر فیصلہ 8 کی اکثریت کا فیصلہ ہے، فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا ہے۔ 

جسٹس قاضی فائز عیسٰی نکا کہنا تھا کہ  فیصلہ 5-8 کے تناسب سے ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ،جسٹس شاہد وحید،جسٹس عائشہ ملک،جسٹس عرفان سعادت،جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس منیب اختر ،جسٹس حسن اظہر رضوی اورجسٹس محمد علی مظہر نے اکثریت میں فیصلہ دیا۔
سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ انتخابی نشان واپس لینا سیاسی جماعت کو انتخابات سے باہر نہیں کر سکتا، پی ٹی آئی مخصوص نشستوں کے حصول کی حقدار ہے، پی ٹی آئی سیاسی جماعت تھی اور ہے۔

مزیدخبریں