پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے مابین پہلا میچ کل ہوگا 

Jul 18, 2024 | 12:00 PM

ایک نیوز: پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان پہلا چار روزہ میچ کل سے ڈارون میں شروع ہوگا۔
 دوسرا چار روزہ میچ 26 جولائی سے ڈارون میں کھیلا جائے گا، صاحبزادہ فرحان پاکستان شاہینز کی قیادت کرینگے،   پاکستان شاہینز کی تین سال میں یہ تیسری ریڈ بال سیریز ہے، اس سے قبل پاکستان نے سری لنکا اور زمبابوے کے خلاف سیریز کھیلی تھی۔ 
  صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ ٹیم سے اچھی کارکردگی کی توقع ہے، کھلاڑیوں کو جیسن گلیسپی کی موجودگی سے بہت فائدہ ہوگا۔ 

مزیدخبریں